عدالت کی نیب کو خورشید شاہ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس مکمل کرنے کی ہدایت

خورشید شاہ کےخلاف نیب نے سپلیمنٹری ریفرنس عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے نامکمل دستاویزات پر ریفرنس نیب کو واپس کرتے ہوئے حکم دیا کہ ریفرنس کی دستاویزات مکمل کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 504 روپے کا سپلیمنٹری ریفرنس تیار کیا گیا ہے جس میں چار نئے ملزمان کو بھی شامل کیا  گیا ہے۔

ریفرنس میں شاہد شاہ، برکت اللہ،محمد عامر اورنظام الدین  کا نام شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر 19 دسمبر 2019  کو ریفرنس دائر کیا گیا تھا اور اب تقریباً 20ماہ بعد نیب سکھر نے سپلیمنٹری ریفرنس دائر کیا ہے۔

یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پہلا ریفرنس ایک ارب 23 کروڑ روپے کا تھا۔

The post عدالت کی نیب کو خورشید شاہ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس مکمل کرنے کی ہدایت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email