اداکار عدنان ملک بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہم

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدنان ملک نے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

عدنان ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے۔

اداکار نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ویسے ہمیں حیران نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ ہمارے 99 فیصد ڈرامے گونگے، بہرے بنائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں اداکارہ عائزہ خان کو گیتی کے کردار میں کچھ پیسے بچانے کے لئے دکاندار کو بلیک میل کرتے دکھایا گیا ہے۔

The post اداکار عدنان ملک بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email