پیپلزپارٹی عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی وزیر کشمیر میں جا کے فائرنگ کرتا ہے ، ایک طالبان کے سابقہ عہدیدار کو علماء کا الیکشن لڑایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا جان بوجھ کر موقع دیا جارہا ہے ، پاکستان کی فارن پالیسی کو مکمل طورپر عمران خان کی حکومت نے ناکام بنادیا ہے ، کشمیر کے الیکشن پر پوری دنیا کی نظر تھی لیکن اس میں دھاندلی اور پسیہ بانٹ کر کشمیر کازکو نقصان پہنچایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑتی ، پیپلزپارٹی قیادت اور کارکنان ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، اسلام آباد میں بارش قدرتی آفت تھی تباہی پر افسوس ہوا ہے ، اسلام آباد میں بارش سے تباہی پر غیر ضروری بیان بازی نہیں کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نبیل گبول کے پاس پیپلز پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں وہ صرف پارٹی کا ایک کارکن ہے ، لیاری کے شخص کو کشمیر کے الیکشن کا کیا پتہ ہے ، پیپلز پارٹی کے خلاف ہی سارے ایشو کیوں بنائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، سندھ حکومت اپنی عوام کے تحفظ کے پیش نظر ہر اقدام اٹھائے گی ، مخالفت براۓ مخالفت کی پالیسی ترک ہونی چاہیے ، کورونا کے دوبارہ تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے بھی کورونا عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پھیلا ، جب کورونا عروج پر تھا تو سکھوں کے لیے باڈر کھول کر کورونا کی وبا کو پھیلایا گیا ، اب اگر کراچی میں بھارت والی صورتحال پیداہوتی ہے تو وفاق ذمہ دار ہوگا، سیاست کے لیے عوام کی صحت سے نہیں کیھلنا چاہیے۔

The post پیپلزپارٹی عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email