سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندی ختم

سعودی حکومت کی جانب سے کل سے سفری پابندی ختم کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کے لیے  کل سے سعودی عرب کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ برس  کی پابندی کے بعد بیرونی سیاحوں کو سعودی عرب  آنےکے لیے شرائط پوری کرنا لازمی ہے ، غیر ملکی سیاحوں  کا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل ہونا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی حکومت کی منطور شدہ  ویکسین  کی فہرست میں فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن  شامل ہیں اور سیاح یکم اگست سے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمرہ کرنے پر جو پابندیاں لگائی تھیں وہ برقرار رہیں گی۔

The post سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندی ختم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email