ہوشیار: اے ٹی ایم میں فراڈ کیسے کیا جاتا ہے؟؟ ویڈیو دیکھیں

سال 2021 وہ سال ہے کہ جب ٹیکنالوجی کی دنیا بہت آگے نکل چکی ہے اور انسان کی زندگی آسان بنانے کے لئے نئی ایجادات پر کام کیا جارہا ہے۔

جہاں ایک طرف ٹیکنالوجی انسانی زندگی کو آسان بناتی ہے وہیں اس ٹیکنالوجی کو کچھ منفی سوچ والے افراد زحمت بھی بنادیتے ہیں۔

یہاں ہم بات کریں گے اے ٹی ایم مشین کی جس کی مدد سے ہم جب چاہیں اور جتنے چاہیں پیسے نکال سکتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس مشین میں بھی اب فراڈ ہونے لگا ہے؟

جی ہاں! یہ مشین بھی فراڈ کی نظر ہوچکی ہے اور اس میں فراڈ کیسے کیا جاتا ہے یہ آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

 اے ٹی ایم میں واردات کا یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے کہ وہ اے ٹی ایم کی رقم نکالنے والے حصے پر پلاسٹک کی شیٹ لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے پیسے لگائی جانے والی جعلی شیٹ میں پھنس جاتے ہیں اور جب صارف مایوس ہو کر واپس چلے جاتے ہیں تو آکر نکلی ہوئی رقم سمیٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

دھوکے بازوں کی اس تیکنیک کو سب سے پہلے ایک ٹک ٹاک صارف نے سمجھ کر اجاگر کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس قسم کے واقعات کسی بھی وقت کسی بھی اے ٹی ایم کے ساتھ ہو سکتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ صارفین محتاط رہا کریں۔

The post ہوشیار: اے ٹی ایم میں فراڈ کیسے کیا جاتا ہے؟؟ ویڈیو دیکھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email