انتخابات نے ثابت کیا کہ وہ تحریک انصاف فیڈریشن کی جماعت ہے ، غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انتخابات نے ثابت کیا کہ وہ تحریک انصاف فیڈریشن کی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس دو حوالوں سے ہے ، آج کشمیر سیالکوٹ انتخابات اور افغان پالیسی پر بات کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کامیاب امیدوار ، اپنے قائد عمران خان اور ورکرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، چار ماہ قبل ہی ڈی ایم کے بارے میں کہا تھا کہ نا ہی ڈی ایم رہے گی نا اپوزیشن ، الیکشن کمیشن کے حوالے سے کوئی الیکشن ایسا نہیں جس پر انگلی نہ اٹھی ہو۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانی کے حوالے سے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں ، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی طرف آنا چاہیے ،  کشمیری عوام نے مسلم لیگ نواز کے بیانیے کو رد کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی بارہ سیٹوں میں سے دس پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں ، 1985 سے وریو خاندان کی سیٹ سیالکوٹ سے واضح اکثریت سےجیتیں ، اپوزیشن جماعتیں ریجنل جماعتیں بن کر ابھری ہیں۔

The post انتخابات نے ثابت کیا کہ وہ تحریک انصاف فیڈریشن کی جماعت ہے ، غلام سرور خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email