تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 200 کیوسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 53 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ، چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 97 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 1 لاکھ 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 90 ہزار 900 کیوسک ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 70 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 70 ہزار 700 کیوسک ہے۔

ذرائع کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 41 لاکھ 4 ہزار ، منگلا میں 36 لاکھ 81 ہزار ،  چشمہ میں 17 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 78 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

The post تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email