شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے، صدف کنول

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور ماڈل صدف کنول نے ازدواجی رشتے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس رشتے میں شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیا ہے ۔

اس انٹرویو کے دوران صدف کنول سے ایک سوال کیا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے۔

صدف کنول نے کہا کہ میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی ہوں۔

صدف کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ مرد بھی عورت کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ذمہ داری صرف عورت ہی ادا کرسکتی ہے، مرد اس کے قریب بھی نہیں جاسکتا ہے۔

شہروز نے کہا کہ اللہ نے شوہر اور بیوی دونوں کو علیحدہ علیحدہ مقام دیا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ دو مختلف انسان کیوں بناتا؟

شہروز نے مزید کہا ہے کہ میان بیوی کے رشتے میں دونوں کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے اور ایک دوسرے کا مقام سمجھنا چاہیے، یہ بھی برابری ہی ہے۔

The post شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے، صدف کنول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email