بھارت کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے، گور نر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بنیادی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے سفارتی محاذ پر رابطے جاری ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے نشاندہی پر ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر اراکین نے کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور فابیو سمیت 16 اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کی صدر ارسلا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔

اس کے علاوہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا اور ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب کو کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف بھر پور آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر ڈاکٹر فوبیو کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پاکستان ہمیشہ سے امن اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ متحد کھڑا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یورپی اور بر طانوی اراکین پارلیمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

The post بھارت کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے، گور نر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email