ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا اسپیل آج سے شروع ہوگا، الرٹ جاری

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز آج رات سے ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات بھر سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جبکہ ندی نالوں بھی  بپھر سکتے ہیں اور دریائوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،سیالکوٹ، گجرات ، نارووال،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ، فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان ، بہاولنگر، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کرم ، کوہاٹ، بنوں اور  وزیرستان سمیت کشمیر اور گلگت بلتتان میں بھی  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث دریائے روای اور دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ بھی گزرسکتا ہے۔

The post ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا اسپیل آج سے شروع ہوگا، الرٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email