ہندوستان کی شدت پسند حکومت ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھارلےآئے ہیں، فواد چودہری

فواد چودہری کا کہنا ہے کہ ہندوستان شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ویز اطلاعات و نشریات فواد چودہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےجاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا تب ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کےخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔

The post ہندوستان کی شدت پسند حکومت ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھارلےآئے ہیں، فواد چودہری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email