ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر میں ایف بی آر کو سراہتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر میں ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کیے جا چکے ہیں جو تاریخی اعتبار سے ماہِ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم اور اس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22 فیصد زیادہ ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔

 

The post ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر میں ایف بی آر کو سراہتا ہوں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email