بی آرٹی بس سروس کا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط میں توسیع کا اعلان

بی آر ٹی بس سروس نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط میں 20 اگست تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی بس سروس نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط میں 20 اگست تک توسیع کردیا ہے، بی آر ٹی میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سفر کرنے کی شرط میں نرمی کی جارہی ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ شہریوں و مسافروں کے مثبت روئیے اور اسرار پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ شرط میں توسیع کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بی آر ٹی مسافر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور اپنا اور دوسروں کا سفر آسان بنائیں، شہری بی آر ٹی میں سفر کرتے وقت ماسک ہرگز مت اتاریں۔

The post بی آرٹی بس سروس کا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط میں توسیع کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email