شاہراہ قراقرم مکمل بلاک، کھلنے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں، محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک 25 مقامات بلاک کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ سڑک کی مکمل بحالی تک شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، 50 میٹر تک شاہراہ سیلاب میں بہہ گئی ہے، گزشتہ رات کی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلاینڈگ کے باعث  شاہراہ بلاک ہوئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بھاری مشینری موقع پر کام کر رہی ہے، شاہراہ قراقرم کو جلد از جلد  کھولنے کی کوششیں جاری ہے، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران موقع پر کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بلاک میں پھنسے مسافروں کو پیدل کراس کروا کر گلگت روانہ کر دیا گیا ہے، مسافر و سیاح شاہراہ قراقرم کھلنے تک سفر سے اجتناب کریں، پہلے سے شاہراہ پر سفر کرنے والے حضرات چلاس سے آگے کا رخ ہرگز نہ کریں۔

The post شاہراہ قراقرم مکمل بلاک، کھلنے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں، محکمہ داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email