انتقامی کلچر نے تمام سیاسی اوراخلاقی روایات کو تباہی کر دیا ہے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ انتقامی کلچر نے تمام سیاسی اور اخلاقی روایات کو تباہی کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے سیالکوٹ الیکشن پر اعتراضات اٹھتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے سپوٹرز کو پریزائڈنگ افسر لگایا گیا ہے، اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ ضمنی الیکشن میں پڑے ہیں، اس طرح کا الیکشن نظام کو تباہی کی جانب لے کر جائے گا۔

انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں 22 ہزار وٹ زیادہ لے گئی ہے، کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پراسس کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم گوجرانوالہ کشمیر کا الیکشن جیت چکے تھے، متنازعہ بیان کی مزمت کرتے ہیں لیکن اس مطلب یہ نہیں کہ آپ جیتنے نہ دیں، چھوٹی سی بلڈنگ میں عدالتیں بنائی گئی ہیں، جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں ہے، ہر کسی کو سزا دی جا رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس پاکستان کو نوٹس لینا چاہیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ احتساب اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ انجام کو پہنچ رہا ہے، ان لوگوں کو ان عدالتوں میں پیش ہو کر جواب دینا پڑے گا، مالم جبہ کیس نیب چیئرمین نے کہا خاطر خواہ خواہد موجود ہیں، مالم جبہ پی آر ٹی میں اربوں روپے کا گھپلے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے شہباز شریف کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں  اور رہیں گے۔

The post انتقامی کلچر نے تمام سیاسی اوراخلاقی روایات کو تباہی کر دیا ہے، رانا ثناءاللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email