قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی

قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا، اعظم خان کو سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد کرکٹر اعظم خان کے ہمراہ بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم ڈاکٹر نوجوان بیٹسمین کے سی ٹی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد اپ ڈیٹ فراہم کریں گے، اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم خان کو سی ٹی اسکین کے بعد مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email