پنجاب حکومت پولیس کو عوام کی محبت و امن کا ادارہ بنانے جا رہی ہے، فردوس

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پنجاب پولیس کو عوام کی محبت و امن کا ادارہ بنانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں اداروں کی اصلاحات کا عمل شروع ہونا چاہیے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پنجاب پولیس کو سابقہ اداروں کے کارناموں سے الگ کر کے ایک ادارہ بنانے کی ہماری کمٹمنٹ تھی جس کو ہم پورا کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ایک ہولناک داستان تھی کہ تھانوں میں بیٹھ کر قبضے کروائے جاتے، مخالف سیاست دانوں کو ڈرایا جاتا اور جعلی پولیس مقابلے کروائے جاتے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار نے تھانوں میں سیاسی دخل اندازی کو روکنا ہے اور شہر کو پولیس سیاست سے پاک کرنا ہے۔

عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب تھانوں کے کلچر کو بدلنے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہے اور اب ہم نے تھانوں کو ڈیجٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کرنا ہے۔ کرائم کے آن لائن کرائم ڈیشبورڈ کو وزیراعلی پنجاب خود کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ 2018 میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات 581 تھے اور 2021 میں 321 کیسسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ہم نے ان واقعات کو مزید کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہیں۔

عاشق اعوان نے بتایا کہ 2018 میں ڈکیتی کے 5 ہزار 667 واقعات ہوئے جبکہ 2021 میں یہ 5 ہزار کے قریب رہے ہیں اور اس وقت آن لائن ایف آئی آررز کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ انٹی نارکوٹکس فورس نے 18 ہزار 136 منشیات فروشوں کے خلاف کیسسز رجسٹر کیے ہیں جس میں ہزار کلو سے زائد چرس برآمد کی اور ہزاروں کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع دائرہ کار کے تحت قانون حرکت میں آیا ہے۔ اس دوران 1246 بدمعاشوں کے خلاف کارروائیاں ہوئیں، دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی، جبکہ حکومت نے 71 نئے پولیس سٹیشنو‍ں کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کیے اور پولیس کو 678 نئی گاڑیاں اور 491 نئی موٹر سائیکلز فراہم کی گئیں۔

عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے کشمیر الیکشن میں بھی ن لیگ کو شکست دی ہے اور ن لیگ کو سیالکوٹ میں گھس کر مارا ہے۔ سیالکوٹ کی یہ جیت تحریک انصاف کے آئندہ کی کامیابیوں کی نوید ہے۔

معاون خصوصی عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ عید پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اداروں کے ملازمین کو بھی انعامات دئیے گئے ہیں۔

The post پنجاب حکومت پولیس کو عوام کی محبت و امن کا ادارہ بنانے جا رہی ہے، فردوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email