حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت غربت میں اضافہ ہوا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت غربت میں اضافہ ہوا۔

تفصلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشرہ میں امیر اور غریب کا خلا خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ 73 سالوں سے ملک میں قرآن کا نظام نافذ نہیں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لینے سے مزید تباہی آئے گی۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے بل سے خاندانی نظام تباہ ہوگا ۔ اسلام آباد میں خاتون کا بہیمانہ قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، خاتون کو قتل کرنے والے درندے کو سزا ملنی چاہیے۔

The post حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت غربت میں اضافہ ہوا، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email