ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ملک میں لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پر 10روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 180 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ گھریلو سلینڈر 2 ہزار 110 روپے اور کمرشل سلینڈر 8 ہزار 80 روپے کا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 200 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ وہاں گھریلو سلنڈر 2350 روپے اور کمرشل سیلنڈر 9000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email