ڈینگی سے بچنے کیلئے مون سون کے دوران سرگرمیوں کو تیزکرنا ہوگا، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے مون سون کے دوران سرگرمیوں کو تیزکرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین اورصوبائی وزیر اوقاف نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت ودیگرافسران نے وزیر صحت کو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام ادارے محنت کررہے ہیں۔

 صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، شہری اپنے گھروں،دوکانوں اور پانی کھڑارہنے والے مقامات کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ عوام کیلئے ڈینگی بارے موئثرآگاہی مہم چلائی جارہی ہے ، صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ مون سون کے دوران کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے، تعاون نہ کرنے والے محکمہ جات کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

The post ڈینگی سے بچنے کیلئے مون سون کے دوران سرگرمیوں کو تیزکرنا ہوگا، یاسمین راشد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email