عاصم اظہر اور میرب علی کی تصویر منظرعام پر آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عاصم اظہر کی اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے ساتھ ایک پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ماضی میں دوستوں کے ہمراہ لی گئی تصویر ماڈل میرب علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں عاصم اظہر اور میرب ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

ماڈل میرب نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں میرے چند پسندیدہ لوگوں کے ساتھ گزرا یادگار وقت۔

میرب علی کی عاصم اظہر کے ساتھ تصویر پر صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی، اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی بنے گی۔

واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کے حوالے سے خبریں گردش کر چکی ہیں جن کی گلوکار تردید بھی کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

The post عاصم اظہر اور میرب علی کی تصویر منظرعام پر آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email