اداکار احسن محسن میں کیا کیا خامی ہے ،منال خان نے انکشاف کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان نے اداکار احسن محسن کی خامیاں مداحوں کے ساتھ شئیر کردیں۔

حال ہی میں احسن محسن اکرام نے انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود کو جیتنے کے لئے 3 ٹپس دی ہیں۔

اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اُن کا دل جیتنے کے لئے یا تو اُنہیں کھانا کھلائیں، یا اُن کے لئے کھانا بنائیں یا تو خود ہی کھانا بن جائیں۔

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں منال خان نے احسن محسن اکرام کو جواب دیتے ہوئے مداحوں کو اُن کے کھانے سے متعلق مسائل گنوا دیئے۔

منال خان نے کمنٹ باکس میں احسن محسن اکرام سے کہا کہ مداحوں کو اپنے مسائل سے متعلق بھی بتائیں کہ آپ کوئی چٹنی نہیں کھاتے، نا پیز ا، نا پنیر  اور نا ہی ٹماٹر، سب ہی مزیدار کھانے آپ نہیں کھاتے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی قربتوں کے چرچے تو خبروں میں رہتے ہی ہیں، انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے پر کبھی تنقید تو کبھی تعریف چلتی ہی رہتی ہے۔

 

The post اداکار احسن محسن میں کیا کیا خامی ہے ،منال خان نے انکشاف کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email