یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا، وزیر تعلیم

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا۔

  تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا کہ ملک بھر میں پری ون سے پانچویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ نصاب کے علاوہ کتب، ٹیچر ٹریننگ ماڈیولز اور اسیسمنٹ فریم ورک بھی مرتب کیے گئے ہیں۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم تعلیمی سال 23-2022 سے رائج ہوگا جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم 24-2023 سے رائج ہوگا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ یکساں نصاب قومی یکجہتی کیلئے ناگزیر ہے، اس وقت مل کر تین قسم کے تعلیمی نظام چل رہے ہیں۔

The post یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا، وزیر تعلیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email