ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین بھائیوں سمیت 4 افراد ایک ماہ کیلئے نظربند

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین بھائیوں سمیت چار افراد کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ٹک ٹاکر بھائیوں نے بڑے بالوں کے ساتھ مونچھوں پر تاؤ دے کر پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ پر ویڈیو بنائی تھی۔

 نظر بند ہونے والے تین بھائیوں کے اہلخانہ نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو چیلنج کردیا۔

درخواست گزار کے مطابق تینوں ٹک ٹاکرز بھائی ایک پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈز ہیں اور انہوں نے آج تک جو بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، کسی میں بھی اسلحہ کی نمائش تک نہیں کی اور نہ ہی تینوں بھائیوں کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے۔

جسٹس علی ضیا نے 2 اگست کو ہوم سیکرٹری سے درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

The post ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین بھائیوں سمیت 4 افراد ایک ماہ کیلئے نظربند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email