گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ایک بار پھر ملتوی

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق رفیق احمد پلھ ناظم امتحانات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کردیئے۔

رفیق احمد نے کہا کہ امتحانات کورونا ایس او پیز کے سبب ملتوی کئے گئے ہیں، امتحانات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رفیق احمد پلھ ناظم امتحانات نے مزید کہا کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

The post گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ایک بار پھر ملتوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email