یا اللہ رحم؛ لینڈسلائیڈ کی وجہ سے پورا روڈ غرق ہوگیا، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کے گاؤں کوٹ روپی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا 200 میٹر حصہ بھی منہدم ہوگیا۔

ہائی وے پر موجود دو بسیں اور متعدد گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئیں۔

بھارت کے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا اور اب تک 46 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان مسافروں کی ہے جو دو بسوں میں سوار تھے۔

یہ بسیں کوٹ روپی میں کچھ دیر کے لیے رکی تھی کہ اس حادثے کی زد میں آگئیں۔

The post یا اللہ رحم؛ لینڈسلائیڈ کی وجہ سے پورا روڈ غرق ہوگیا، بچے ویڈیو نہ دیکھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email