منال خان نے اپنی والدہ کی کونسی شکایت دور کردی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔

منال خان نے گزشتہ شب ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں اپنی والدہ کی شکایت دور کرتے اور مداحوں کو ہنساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس ویڈیو میں منال خان گھر میں مغربی لباس پہنے بیٹھی ہوئی ہیں اور اپنے کاموں میں مشغول ہیں جبکہ اُن کی والدہ کو اُن سے شکایت ہے کہ وہ گھر میں تیار ہو کر نہیں رہتیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں اپنی والدہ کو خوش کرنے کے لئے مشرقی لباس پہن لیا  اور خوب سرخی پاؤڈر لگا کر گھر کے کام کر رہی ہیں، پودوں کو پانی دے رہی ہیں، میک اپ کے ساتھ ہی گھر کی صفائی، کھانا پکانا جبکہ سوتے ہوئے بھی خوب تیار ہیں۔

منال خان نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو ان سب کے لئے ہے جن کا کہنا ہے کہ گھر میں ایسے کیوں گھومتی رہتی ہو، تھوڑا تیار ہی ہو جاؤ۔

منال خان کی اس ویڈیو پر اُن کے ہزاروں لاکھوں مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی خوب قہقہے لگا رہی ہیں اور اُن کی ویڈیو کی تعریف کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد متعدد اداکاراؤں سے زیادہ ہے۔

The post منال خان نے اپنی والدہ کی کونسی شکایت دور کردی؟ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email