ایمن کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن خان نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ایمن خان ناصرف ایک بہترین اداکارہ و ماڈل ہیں بلکہ وہ ایک ماں اور بیوی بھی ہیں، ایمن خان اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی متوازن طریقے سے لے کر چل رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ایمن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اداکارہ امل کے ساتھ سر سبز و شاداب قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

 جبکہ دوسری تصویر میں امل کوکیمرے کی جانب  تصویر کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمن خان کی تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کراچی کے بجائے کسی اور سرسبز شہر میں موجود ہیں اور خوبصورت صبح سے محظوظ ہو رہی ہیں

ایمن خان کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کے مزاج جیسی صبح۔‘

ایمن خان اپنی اور اپنے خاندان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

The post ایمن کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email