سان مرینو کسی بھی کھیل میں تمغہ حاصل کرنے والا اولمپکس کی تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا

سان مرینو کسی بھی کھیل میں تمغہ حاصل کرنے والا اولمپکس کی تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سان میرینو کی اولمپکس میں شامل پانچ اتھلیٹس میں سے ایک السانڈرا پیریلی نشانہ بازی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے اس چھوٹے سے ملک کی ہیرو بن گئی ہیں۔

سان مرینو اٹلی کی حدود میں گھرا ہوا محض 34 ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل یورپی ملک ہے۔

تمغہ جیتنے کے بعد سان مرینو فین اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ وہ شوٹنگ میں تمغہ جیت کر ہمیشہ کے لیے لیجنڈ بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس مقابلے میں سلواکیہ کی شوٹر زوزانہ ریہک نے50 میں سے 43 درست نشانے لگا کر سونے کا جبکہ امریکہ کی کائیل براوننگ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

The post سان مرینو کسی بھی کھیل میں تمغہ حاصل کرنے والا اولمپکس کی تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email