سلمان خان بگ باس کے سیزن کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان  نے بگ باس سیزن 14 کی ایک قسط کا معاوضہ 20 کروڑ روپے لیے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلو میاں بھارتی ٹی وی کے شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ  12 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔

بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 13  کروڑ لیا تھا۔

واضح رہے اداکار سلمان خان نے بگ باس کے سیزن 11 میں اداکار نے ایک قسط کا معاوضہ 11  کروڑ لیا تھا  جبکہ سیزن 10  کا معاوضہ 8 لیا تھا۔

اس کے علاوہ سلمان خان نے بگ باس کے سیزن 8 میں اداکار نے ایک قسط کا معاوضہ 5.5  کروڑ لیا تھا  جبکہ سیزن 7  کا معاوضہ 7 لیا تھا   اور سیزن 2 سے 4  تک 2.5  کروڑ معاوضہ لیا تھا۔

The post سلمان خان بگ باس کے سیزن کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email