اردن کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اردن کے سفیر ابراہیم المدنی کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں معززین نے  پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سفیر اردن ابراہیم المدنی کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

 اس موقع پرایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ  پاکستان اور اردن کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نےدونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

The post اردن کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email