کشمیر پریمئر لیگ؛ بھارت نے گندا کھیل شروع کردیا

کشمیر پریمئر لیگ کو ناکام بنانے کیلئے بھارت نے اپنا روایتی مکروہ کھیل کھیلنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئر لیگ کو شروع ہونے سے قبل ہی ناکام بنانے کیلئے بھارت نے گندا کھیل شروع کردیا،6 اہم غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمئر لیگ سے اچانک دستبردارہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ کشمیر لیگ میں جاؤ گے تو آئندہ بھارت گھسنے نہیں دینگے،بھارت نے کھلاڑیوں کو پیغام پہنچایا تھا کہ کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کسی طرز کی کرکٹ نہ کھیلنے دینگے۔

لیگ سے دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں میں مونٹی پنیسر، میٹ پرائر، فل مسٹرڈ ، ہرشل گبز، دلشان اور اویس شاہ شامل ہیں۔

The post کشمیر پریمئر لیگ؛ بھارت نے گندا کھیل شروع کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email