کورنگی میں چھ سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ بچی ماہم سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو ضلع وسطی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی این اے میچنگ کے بعد باقاعدہ گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

شاہنواز چاچڑ کے مطابق شوائد ملزم کےواقعےمیں ملوث ہونےکی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے زیادتی و قتل میں دو ملزمان کےملوث ہونےکا شبہ ہے۔

The post کورنگی میں چھ سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email