لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح غمگین ہوگئے

پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی بھی عالمی وبا  کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے 81 سالہ سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اداکار مصطفیٰ قریشی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مصطفیٰ قریشی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار نے ٹیسٹ رپورٹ ملنے کے بعد اپنی اہلیہ روبینہ قریشی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز اداکار مصطفی قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شوبز انڈسٹری میں 1957ء کے بعد سے متحرک ہیں۔

The post لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح غمگین ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email