پنجاب کے سیکرٹری قانون بہادر علی خان عہدے سے مستعفی

پنجاب کے سیکرٹری قانون بہادر علی خان نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون بہادر علی خان کا کہنا ہے کہ  ناگزیر حالات کی وجہ سے بطور سیکرٹری قانون پنجاب ملازمت جاری نہیں رکھ سکتا۔

  سیکرٹری قانون بہادر علی خان نے 30 روز کا نوٹس پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔

پنجاب حکومت نے بہادر علی خان کو 25 اکتوبر 2020 کو 2 برس کیلئے سیکرٹری قانون کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری قانون پنجاب کے عہدے سے استعفے کے بعد بہادر علی خان نےوکالت کرنے کیلئے ریٹائرڈ ججز اور ساتھی وکلاء سے مشاورت کی۔

سیکرٹری قانون بہادر علی کے استعفے کی کاپی بول نیوز نے حاصل کر لی۔

The post پنجاب کے سیکرٹری قانون بہادر علی خان عہدے سے مستعفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email