سول ہسپتال کراچی میں آوارہ کتے کا خاتون ڈاکٹر پر حملہ

کراچی کے سول ہسپتال میں آوارہ کتا خاتون ڈاکٹر پر حملہ آور ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  متاثرہ خاتون کو سول اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں طبی  سہولت فراہم کی گئی ہے

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے ذہن پر شدید گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے دیگر مرد وخواتین ڈاکٹر اور نرسز بھی شدید خوفزدہ ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے کتوں کے خلاف پورے اسپتال میں آپریشن شروع کردیا ہے۔

خاتون کو کاٹنے والے کتے سمیت دیگر کتوں کو بھی پکڑلیا گیا ہے۔

اسمپتال انتظامیہ  نے خاتون داکٹر کو کتے کے کاٹنے پر اے ایم ایس سیکورٹی، اسٹیورڈ اور چیف سیکورٹی سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔

The post سول ہسپتال کراچی میں آوارہ کتے کا خاتون ڈاکٹر پر حملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email