کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ، نیا حکم نامہ جاری

کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کل سے 8 اگست تک سندھ بھر میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سماجی مذہبی سیاسی اجتماعات تقریبات پر پابندی ہوگی اور تعلیمی ادارے کوچنگ سینٹر بند رکھے جائیں گے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی جبکہ گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکری صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی اور کار میں دو سے زائد افراد سفر نئیں کرسکیں گے۔

The post کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ، نیا حکم نامہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email