حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرادیا

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر  پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان  زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

The post حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email