آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے، محمد احمد سید

پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد سید نے موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

محمد احمد نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اپنے کپڑوں اور جوتوں کو خاص لمحات کے لئے رکھنا چھوڑدیں۔

 اداکار نے لکھا کہ جب چاہیں انہیں پہن لیں، آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا کی مختلف اقسام کا پھیلاؤ اور نئے کیسز میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

The post آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے، محمد احمد سید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email