امیتابھ بچن کو اپنی پہلی فلم کا اسکرپٹ دیا تو کانپ رہا تھا، راکیش اوم پرکاش

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار راکیش اوم پرکاش نے فلم ’عکس‘ کے اسکرپٹ سے متعلق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے پوچھے گئے غیر معمولی سوال کے بارے میں بتادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش اوم پرکاش نے اپنی آٹوبائیوگرافی میں لکھا ہے کہ 1998 کا ایک سرد دن تھا جب میں نے امیتھ جی کو اسکرپٹ دیا اور خیال کیا کہ وہ اسے شام میں دہلی کی فلائٹ کے دوران پڑھیں۔

ہدایتکار نے کہا کہ پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ میں کانپ رہا تھا کہ پتا نہیں امیتابھ بچن کیا سوچیں گے۔

راکیش اوم پرکاش  نے لکھا کہ اسی روز رات 11 بجے ایک کال آئی اور امیتابھ بچن نے ایک غیر معمولی سوال کیا کہ آپ اسکرپٹ لکھتے وقت کیا پی رہے تھے؟ اوم پرکاش کے مطابق انہوں نے امیتابھ بچن کو جواب دیا کہ شراب اور کوک۔

راکیش نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں مزید لکھا کہ اس طرح بھارتی سنیما کا ہی نہیں بلکہ عالمی سنیما کا ستارہ میری پہلی فلم عکس کا حصہ بننے والا تھا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عکس ایک ایسی فلم ہے جس نے ایک ہدایت کار کو جنم دیا جب کہ امیتابھ بچن  ایک ایسے اعلیٰ فنکار ہیں جس نے میرے اندر ہدایتکاری کو آواز دی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم عکس 2001 میں ریلیز کی گئی تھی۔

The post امیتابھ بچن کو اپنی پہلی فلم کا اسکرپٹ دیا تو کانپ رہا تھا، راکیش اوم پرکاش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email