پٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات تجویز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستائیس پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکہتر پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں پینتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چوبیس پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔

نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

The post پٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات تجویز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email