خطے میں سیاحت کا بے انتہاء پوٹینشل موجود ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں سیاحت کا بے انتہاء پوٹینشل موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کے بارویں سیشن کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کونسل رولز2021کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کونسل نے اگلی جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے پالیسی ڈائریکٹیو کے اجرا کی منظوری دے دی جبکہ کونسل نے منہاس حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غذر کی بطور جج بینکنگ اینڈ کسٹمز کورٹ گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دی

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے عمران خان کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں سیاحت کا بے انتہاء پوٹینشل موجود ہے، اس پوٹیشنل کو برؤے کار لانے، جدید انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی آبادی کو سیاحت کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے۔

 وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سیاحت کو فروغ حاصل ہو وہاں مقامی آبادی کو بہتر معاشی مواقع میسر آسکیں۔

The post خطے میں سیاحت کا بے انتہاء پوٹینشل موجود ہے، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email