سلمیٰ حسن نے ڈپریشن سے کس طرح نجات حاصل کی؟ اداکارہ نے بتادیا

اداکارہ سلمیٰ حسن نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور اس سے نجات سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکار ایک ویب انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کئی سال قبل ہونے والے ڈپریشن سے متعلق گفتکو کی۔

سلمیٰ حسن نے کہا کہ ہر انسان کی  زندگی میں ایک ایسا وقت ضرور آتا ہے جب آپ کو احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ کیا غلط کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی 4، 5 سال پہلے شک اور افسردگی جیسی کیفیات محسوس کیں جن سے نجات کے لئے میں نے تھراپیز کا سہارا لیا اور جس دوران میں ڈپریشن سے گزررہی تھی میں نے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا اور اینٹی ڈپریشن ادویات کا بھی استعمال کیا۔

دوران انٹرویو سلمیٰ حسن نے بتایا کہ میں نے بیٹی کی پیدائش کے 2، 3 سال بعد  بھی پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے نجات کے لئے تھراپیز شروع کردی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈپریشن سے میں ہی نہیں  بلکہ بچی بھی متاثر ہورہی تھی، بیٹی کو غصہ آتا تھا تو وہ سانس روک لیتی تھی اور پھر بچی کو مجبور کرنا پڑتا تھا کہ سانس لو، اس کیفیت نے مجھے پریشان کردیا تھا اس کے بعد میں نے طبی ماہرین سے رابطہ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کے لئے آپ کی دانشمندی بھی معنی رکھتی ہے، لوگ آپ کے بارے میں باتیں کریں گے لیکن آپ کو مضبوط ہونا پڑے گا ، اپنی مشکلات کا سامنا کرنا مشکل ہے لیکن یہ کرنا پڑتا ہے لہٰذا آپ کو اپنا تجزیہ خود کرنا ضروری ہے۔

The post سلمیٰ حسن نے ڈپریشن سے کس طرح نجات حاصل کی؟ اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email