کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بارہویں جماعت کے سائنس گروپ، ہوم اکانومکس گروپ، کامرس اور فزیکل ایجوکیشن گروپ کے طلبا کا آج امتحان لیا جا رہا ہے اور بارہویں جماعت کے جنرل سائنس گروپ اور پری انجینئرنگ کے طلبا آج ریاضی کا امتحان دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بارہویں جماعت کے کامرس گروپ کے طلبا آج شماریات کا امتحان دے رہے ہیں، بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس گروپ کے طلبا آج خاندانی رشتے اور بچوں کی نشونما سے متعلق پرچے کا امتحان دے رہے ہیں اور فزیکل ایجوکیشن گروپ کے طلبا کھیل کے قواعد سے متعلق امتحان دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سائنس، کامرس، ہوم اکنامکس کے امتحان کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا جبکہ فزیکل ایجوکیشن کے امتحان کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، بارہویں جماعت کا ریاضی، ہوم اکنامکس کا پرچہ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو کر 11 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگا اور بارہویں جماعت کا شماریات اور فزیکل ایجوکیشن کا امتحان دن 3 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر صبح میں امتحانات کے لیے 114 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، آج صبح کی شفٹ میں 31 ہزار 2 سو 33 طلبا امتحان دے رہے ہیں۔

The post کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email