عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا اور آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا، ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے دورے کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا اور کہا کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور کام نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔

The post عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email