ٹرین کے ڈبوں میں یہ نمبرز کیوں لکھے ہوتے ہیں؟ جانیے وہ اہم معلومات جو کوئی نہیں جانتا

زندگی میں ہر کوئی شخص کبھی نا کبھی ٹرین کا سفر ضرور کرتا ہے اور زیادہ تر لوگ ٹرین کے سفر سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بعض لوگوں کو ٹرین کا سفر کافی لمبا لگتا ہے اور وہ اس لمبے سفر سے بیزاری کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

یہ سب باتیں ایک طرف لیکن اسٹیشن پر موجود ہر انسان نے یقینی طور پر ٹرین کے ڈبوں پر موجود نمبر کے ہندسے ضرور دیھکے ہونگے کو کہ عموماً 5  سے 6 نمبروں پر مشتمل ہوتے ہیں تاہم ان کا مطلب اور مقصد دونوں ہی نامعلوم بھی ہونگے۔

تو آج ہم آپ کو ٹرین کے ڈبوں پر موجود نمبروں کے متعلق کچھ معلومات فراہم کریں گے۔

ٹرین کے ڈبوں پر موجودہ ہندسوں کا مطلب:

ٹرین کے ڈبوں پر لکھے گئے ہندسوں کے شروع کے دو نمبرز یہ بتاتے ہیں کہ ٹرین کس سال میں تیار کی گئی ہے۔

دوسری جانب آخر کے تین نمبرز پر کہ ان کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

آخر کے تین نمبرز یہ بتاتے ہیں کہ ٹرین کا ڈبہ کونسی کلاس کا ہے۔ مثال کے طور پر فل اے سی ہے یا ہاف اے سی وغیرہ سے ہے۔

اس کے علاوہ ٹرین کے ڈبوں پر پیچھے کی جانب کچھ نشانات بنے ہوتے ہیں، ان کے متعلق بھی بتاتاے چلیں کہ:

ایکس کا نشان:

ایکس کا نشان ہر مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے پیچھے بنا ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک ٹرین پوری آئی ہے۔

 اگر یہ نشان نہ ہوتو اسٹیشن پر موجود ریلوے حکام سمجھ جاتے ہیں ہے کہ ضرور ٹرین کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین پوری اگلے اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکی۔

یہ حادثہ کسی قسم کا بھی ہو سکتا ہے جیساکہ ٹرین کو کسی گروہ نے لوٹ لیا ہو، ٹرین پٹری سے اتر گئی ہو یا پھر ٹرین کسی کھائی وغیرہ میں گر گئی ہو۔یہ نشان عموماََ سفید یا پیلے رنگ کا ہواتا ہے اور اس کا سائز بھی کافی بڑا ہوتا ہے۔

ایل اور وی کا نشان:

اس نشان کا  اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ٹرین کا آخری ڈبہ، اس الفاظ لکھنے کا بھی یہی مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ جب ٹرین ایک سے دوسرے اسٹیشن پر آئے تو معلوم ہو جائے کے ٹرین مذکورہ اسٹیشن پر مکمل آئی ہے اور اس کو کوئی حادثہ درپیش نہیں آیا ہے۔

ٹرین کے پیچھے بتی کیوں ہوتی ہے؟

اس بتی کو لگانے کا مطلب یہ ہے کہ رات کے وقت میں تو ایکس کا نشان نظر نہیں آتا تو رات میں ٹرین کے آخری ڈبے پر یہ بتی یا لائٹ نصب ہوتی ہے اسے جلا دیا جا تاہے، تاکہ اگر رات میں جب ٹرین ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر پہنچے تو ریوتے حکام اس بتی کو جلتا دیکھ کر مطمئن ہو جائیں کہ ٹرین کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

The post ٹرین کے ڈبوں میں یہ نمبرز کیوں لکھے ہوتے ہیں؟ جانیے وہ اہم معلومات جو کوئی نہیں جانتا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email