چاجر کے خراب تار کو ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ

اسمارٹ فون کی اہمیت اور استعمال کے ساتھ ہی اس کو چارج کرنے کے لئے چارجر کی بھی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے۔

اگر آپ کے اسمارٹ فون کا چارجر کھو جائے یا اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو آپ کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ چارجر خراب ہونے کی صورت میں آپ کا موبائل چارج نہیں ہوپاتا ہے۔

زیادہ تر چارجر کے خراب ہونے کی اصل وجہ اس کے تار ہوتے ہیں جو کہ چارجر کی خرابی کا باعث بنتے ہیں اور بہت سے لوگ اسے احتیاط سے بھی نہیں رکھتے ہیں وہ بھی چارجر میں خرابی پیدا کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو چاجر کی حفاظت کے چند آسان طریقے بتائیں گے جس کی وجہ سے لمبے عرصے آپ اپنے چارجر کو کارآمد رکھ سکتے ہیں۔

1۔ تار پر پلاسٹک کیبل لپیٹ لیں:

تاروں کے لئے مارکیٹ میں پلاسٹک کیبل باآسانی دستیاب ہوتی ہیں تو بہتر یہی رہے گا کہ آپ اپنے چارجر کی خفاظت کے لئے چارجر کی تار پر پلاسٹک کیبل کو لپیٹ لیں ۔

اس سے تار کا وہ حصہ جو پہلے سے خراب ہورہا ہوگا وہ بھی مخفوظ ہوجائیگا اور بقیہ تار بھی خرابی سے بچی رہیگی۔

2۔ گلو گن کا استعمال:

اگر آپکے چارجر کا تار خراب ہورہا ہے اور آپ کے پاس گھر میں گلو گن موجود ہے تو آپ اس گلو گن کے استعمال سے اپنے چارجر کو مخفوظ کر سکتے ہیں۔

3۔ کیبل بائٹس کا استعمال:

مارکیٹ میں کیبل بائٹس بہت آسانی سے مل جاتی  ہیں جو تار کو چٹکیوں میں پکڑ کر کسی بھی جگہ سیٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگر انھیں کیبل بائیٹس کو اس جگہ لگا دیا جائے جہاں سے تار ٹوٹ رہا ہو تو متاثرہ حصہ محفوظ ہوجائے گا۔

4۔ پلاسٹک ٹیپ کا استعمال:

چارجر کے  تار کے ٹوٹے ہوئے حصے پر ٹیپ لپیٹنا بھی اچھا آئیڈیا ہے لیکن یہ خیال اس بات کا رکھنا ہے  کہ ٹیپ ایک بار میں ہی اچھی طرح سیٹ کرکے لگایا جائے کیونکہ بار بار نکالنے اور لگانے کے عمل میں تار مذید خراب ہوسکتا ہے۔

The post چاجر کے خراب تار کو ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email