اوکاڑہ میں بکری کے ساتھ زیادتی؛ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اوکاڑہ میں سفاک ملزمان نے بکری کو چوری کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے دوران بکری کی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ میں درج مقدمہ کے مطابق پانچ  ملزمان نعیم، ندیم، رب نواز اور دیگر نے شہری اظہر کی بکری چوری کرکے اسے ایک خالی گراؤنڈ میں زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران بکری کی موت ہوگئی۔

مقدمہ مدعی کے مطابق وہ بکری کو تلاش کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچا تو ملزمان موقع سے فرار ہورہے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ  کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

The post اوکاڑہ میں بکری کے ساتھ زیادتی؛ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email