عوام اس مہلک صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ، مرتضٰی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا کہ عوام اس مہلک صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی مہلک صورت حال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 44 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کی تعمیل کریں ، جلد سے جلد خود کی اور اپنے اہل خانہ کی ویکسینیشن کروائیں ، خدارا ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، اسی میں ہم سب کی عافیت ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد کریں اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بچائیں ، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں اور سماجی فاصلے کو مدنظر رکھیں۔

The post عوام اس مہلک صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ، مرتضٰی وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email