سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حق نہیں دیا جاتا ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی  ایوارڈ میں  اس کا حق نہیں دیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کشمیر میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں ، کسی بھی وقت جنرل الیکشن ہوسکتے ہیں اور ہمیں تیاری شروع کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو بچانا ہے تو تحریک انصاف کو بھگانا ہے ، ہمیں آپس کے اختلافات کو 6سے 8ماہ کے لیے بھولنا ہوگا ، مقابلہ کرنے کیلئے  ہمیں آپس کے اختلافات کو سائیڈ پر رکھنا ہوگا ،  پیپلزپارٹی کے پاس ہی ملک کو مسائل سے نکالنے کا حل ہے ، موجودہ دور حکومت میں بدترین دھاندلی ہورہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے میں ابھی تک ایک قطرے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا ، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی بڑی اپوزیشن جماعت بن کر ظاہر ہوئی ، پیپلزپارٹی نے وفاق اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا ، وزیراعظم نے کراچی  میں  پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا ، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پانی کیلئے منصوبہ لے کر آئیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں سب سےبڑا مسئلہ پانی کا ہے، صوبے کے ساتھ نا انصافی ہوئی ، حکومت کی بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام ڈوب رہی ہے ، کراچی میں پانی کامسئلہ حل  کرنے کی پوری کوشش کریں گے ، سا ل کے آخر تک  کراچی کیلئے نئی بسیں آجائیں گی ، پی ٹی آئی کا کراچی سے صفایا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کردار ادا کرسکتی ہے ، افغانستان کی صورتحال کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے ، اس صورتحال میں پیپلزپارٹی ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہے ، افغانستان کے حالات کا اثر پاکستان پر ہوگا ، افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ کراچی متاثرہوگا ، افغانستان کی صورتحال کے باعث سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان انتہاپسندی اور دہشت گردی کے دور سے نکل چکاتھا ، پاکستان کو ایک بار پھر تیار رہناہوگا ،  پاکستان پیپلزپارٹی ہی تحریک انصاف کو شکست دے سکتی ہے ، کشمیر کے بعد سندھ پر حملہ کرنے والوں کو ناکامی ہوگی ،  سندھ پر حملے کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو بھرپور جواب دیں گے۔

The post سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حق نہیں دیا جاتا ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email